ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چارہ گھوٹالہ:لالو پرساد کی عبوری ضمانت میں 6 ہفتے کی توسیع ، تین جولائی کو ختم ہورہی تھی مدت

چارہ گھوٹالہ:لالو پرساد کی عبوری ضمانت میں 6 ہفتے کی توسیع ، تین جولائی کو ختم ہورہی تھی مدت

Sat, 30 Jun 2018 11:48:05    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ایک مرتبہ پھر بڑی راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی مدت میں 6 ہفتہ کی توسیع کردی ہے۔ لالو اب 17 اگست تک ضمانت پر باہر رہیں گے۔

لالو پرساد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور چترنجن سنہا نے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں دلائل پیش کئے ۔ انہوں نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے لالو پرساد کیلئے تین مہینے کی ضمانت کا مطالبہ کیا ، لیکن عدالت نے اس مطالبہ کو خارج کرتے ہوئے چھ ہفتے کی ضمانت دیدی ۔ عدالت نے 10 اگست کو آر جے ڈی سپریمو کی صحت سے وابستہ میڈیکل رپورٹ پھر سے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی بی آئی کے وکیل راجیو سنہا نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ریمس میں بھی لالو پرساد یادو کا علاج کیا جاسکتا ہے ، اس لئے ضمانت کی مدت میں توسیع نہ کی جائے ، لیکن عدالت نے اس دلیل کو خارج کردیا۔


Share: